پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے صحت کارڈ کے طرزپر مستحقین کے لیے راشن کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، راشن کارڈ سے مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مستحقین کےلیےراشن کارڈجاری کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کہا ہے کہ کےپی حکومت صحت کارڈ کے طرزپر راشن کارڈ جاری کرے گی ، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈوزیراعظم کے فلاحی ریاست کے مشن میں سنگ میل ثابت ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ کےپی حکومت غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور مفاد عامہ کےاقدامات کا عملی سلسلہ جاری رہے گا ، سابق حکمرانوں نے ووٹ کے لیے غریب طبقے کا نام استعمال کیا اور غریب طبقے کی فلاح کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا گیا۔
The post صحت کارڈ کے طرز پر مستحقین کے لیے راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xGJWIp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box