تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 May 2021

پاکستان کا پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان نے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنےکیلئے ایران اور افغانستان کیلئے نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی نافذ کردی ، نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق پیدل بارڈرکراس کرنیوالوں پر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران ، افغانستان کیلئے لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی میں تبدیلی کردی۔

ان سی او سی کا کہنا تھا کہ لینڈ بارڈرمینجمنٹ پالیسی پرنظر ثانی نئے کورونا کی منتقلی روکنےکیلئےکی ہے، نئی پالیسی کا نفاذ 4 اور 5 مئی کی شب سے ہو گا جبکہ پالیسی 20،19 مئی کی شب تک نافذالعمل رہے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق پیدل بارڈرکراس کرنیوالوں پر ہو گا،ا کارگو،باہمی تجارت،افغان ٹرانزٹ ٹریڈپرنئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا ، ایران ،افغانستان بارڈرٹریمنلزہفتہ بھرکھلےرہیں گے۔

ان سی او سی نے بارڈر پرہیلتھ اسٹاف، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈرپرنفری بڑھانےکامقصدٹیسٹنگ پروٹوکولزپرعملدرآمدیقینی بنانا ہے۔

The post پاکستان کا پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uhOdQs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو