
کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج 29 مئی 2020 بروز ہفتہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد اور مضافات میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نمی زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 ناٹیکل میل ریکارڈ کی گئی ہے۔
The post کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TtoGGD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box