عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے دنیا بھر میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی اقسام کو مختلف نام دیئے ہیں۔ یہ فیصلہ کورونا اقسام سے منسلک ممالک کے منفی تاثر کو زائل کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس دسمبر سے اب تک کورونا وائرس کی کئی نئی اقسام سامنے آ چکی ہیں، جو سب سے پہلے سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مقابلے میں کئی زیادہ متعدی ہیں۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر سابقہ لہروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ اس کی ایک کلیدی وجہ کورونا وائرس کی وہ نئی اقسام ہیں جو بہت تیزی سے پھیلتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانیہ میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی قسم کو “ایلفا” کا نام دیا گیا، جبکہ جنوبی افریقہ کی کورونا قسم کو “بی ٹا” کا نام دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے برازیل میں پھیلنے والی مہلک اور جان لیوا کورونا قسم کو “گاما” کا نام دیا ہے جبکہ بھارت کی مہلک کورونا وائرس قسم کو’ڈیلٹا‘کا نام دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت نے بھارت میں پائی جانے والی اس بھیانک کورونا وائرس کی قسم کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
The post عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس اقسام کو نئے نام دے دیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vE7Jrl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box