اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےجی ایس پی پلس اسٹیٹس معاملےپراہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس دوپہرپی ایم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرتجارت،وزیرمذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کوجی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا اور یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سےمتعلق قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے۔
قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
The post پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33cxB0N
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box