
اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے حکومتی اقدامات جاری ہیں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ بھی انہی میں سے ایک ہیں جو قرض حاصل کر کے اور اپنا کاروبار کھول کر والدین اور گھر والوں کی مالی مدد کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ڈاکومنٹری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام بلا تفریق نچلے طبقے کی خوشحالی کو ممکن بنا رہا ہے۔
عثمان ڈار نے لکھا کہ ایسی ہی ایک کہانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنی والی صوبیہ راشد گل کی ہے جس نے کامیاب جوان پروگرام قرضہ اسکیم کی بدولت اپنے کاروبار کو وسعت دی۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام بلا تفریق نچلے طبقے کی خوشحالی کو ممکن بنا رہا ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنی والی صوبیہ راشد گِل کی ہے جس نے کامیاب جوان پروگرام قرضہ سکیم کی بدولت اپنے کاروبار کو وسعت دی۔ صوبیہ کی کہانی اسی کی زبانی! pic.twitter.com/nTiOHqT7Oj
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 29, 2021
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ گل نے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر لیا، صوبیہ نے کامیاب جوان پروگرام سے حاصل کی گئی رقم سے اپنے کاروبار کو وسعت دی۔
صوبیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاروبار کے ذریعے والدین اور گھر والوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھیں، بیوٹیشن کا کام سیکھا مگر پارلر کھولنے کے لیے رقم نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتہ چلا تو قرض کے لیے اپلائی کیا، بغیر کسی سفارش اور ضمانت کے کاروبار کے لیے قرض مل گیا۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہوں کہ خواب پورا کرنے میں مدد کی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلا تفریق میرٹ پر تمام طبقات کو قرض کی فراہمی کا عمل جاری ہے، بنیادی مقصد کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 9 ارب روپے جاری کر چکے ہیں، آئندہ چند روز میں جاری قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے لاؤں گا۔
The post کامیاب جوان پروگرام: اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ کی کہانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fxyXKq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box