تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 June 2021

بھارت: کووڈ 19 کی خطرناک لہر کے بعد نئے کیسز میں کمی

نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کی خوفناک لہر کے بعد کووڈ کیسز میں کمی آنے لگی، 2 ماہ کے دوران پہلی بار یومیہ کیسز کی شرح 1 لاکھ سے کم ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے، بھارت میں 2 ماہ کے دوران پہلی بار 1 لاکھ سے کم کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 86 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ایک دن میں کووڈ سے 2 ہزار 123 افراد ہلاک ہوئے۔

اس سے قبل بھارت میں کرونا کیسز کی یومیہ شرح 2 سے 3 لاکھ تک جا پہنچی تھی۔

اس وقت بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 949 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 143 ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس سے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 344 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 41 ہزار 462 افراد اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post بھارت: کووڈ 19 کی خطرناک لہر کے بعد نئے کیسز میں کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ipUO8o
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو