تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 June 2021

بھارت: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، کئی افراد زندہ جل گئے

نئی دہلی: بھارتی شہر پونے میں قائم کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونے کے علاقے پیرنگوت میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاہے، حادثے میں اب تک اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثے پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا آغاز کیا، امدادی ٹیموں نے فیکٹری سے بیس افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں سینیٹائزرز تیار کیے جارہے تھے۔

The post بھارت: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، کئی افراد زندہ جل گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pzpSV0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو