تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 9 June 2021

مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین آج مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے  پیش کریں گے، اقتصادی سروےمیں اہم اقتصادی اشاریوں اورکارکردگی کا احاطہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2020-21کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیاجائےگا ، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین اقتصادی سروے کا اعلان کریں گے، اقتصادی سروےمیں اہم اقتصادی اشاریوں اورکارکردگی کااحاطہ کیاجائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ نئےبجٹ میں عوامی مفاداورکاروباردوست گروتھ پرمبنی بجٹ تیارکیاجارہاہے ، حکومت سخت مالیاتی ڈسپلن اور معاشی بہتری کیلئےکوشاں ہے۔

خیال رہے مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3 ہزار 105 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، دفاع کے لیے 1330 ارب روپے اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالر اور درآمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھا جائے گا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرانٹس کی مد میں 994 ارب روپے اور سبسڈیز کی مد میں 501 ارب روپے مختص کرنے اور جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post مالی سال 2020-21 کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/357BJ2U
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو