
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، عدالت نے جاویدلطیف کو 2،2لاکھ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، ضمانتی مچلکےجمع ہونےپرروبکارجاری کی جائے گی ، عدالت نے جاوید لطیف کو 2،2 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نے جاویدلطیف کی ضمانت کا 4صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آرمیں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں، کس ادارےکیخلاف بیان دیاتفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکرنہیں۔
فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی نےایک اندیشےکی بنیاد پرایف آئی آردرج کرائی، جاویدلطیف کیخلاف بغاوت پرمبنی موادریکارڈپرموجودنہیں، جاویدلطیف کی ضمانت منظور کی جاتی ہے ، جاویدلطیف 2،2لاکھ کےضمانتی مچلکےجمع کرائیں۔
The post مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iv4i2h
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box