امریکی ریاست لوئیزانیا سے تعلق رکھنے والا خاتون کو بینک سے رقم منتقلی کا پیغام موصول ہوا تو وہ اکاؤنٹ بیلنس دیکھ کر دنگ رہ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوئیزانیا سے تعلق رکھنے والے جیمز اور ان کی اہلیہ بریف رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں، لیکن ان کا کاروبار اتنا وسیع نہیں کہ اکاؤنٹ میں اربوں ڈالر منتقل ہوجائیں۔
جیمز کی اہلیہ کو بینک سے رقم کی منتقلی کا میسج موصول ہوا تو انہوں نے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا، جسے دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے، پیروں تلے زمین نکل گئی کیوں کہ بینک کی غلطی سے اُن کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالرز (ڈیڑھ سو ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم منتقل ہوگئی تھی۔
جیمز کو یکدم ارب پتی بننے پر بے حد خوشی ہوئی کیوں کہ ان کا اکاؤنٹ بیلنس زیرو تھا جو اچانک سے 50 ارب ڈالرز ہوگیا۔
جیمز نے فوری طور پر بینک فون کرکے بھاری رقم منتقلی کی اطلاع دی، جس پر بینک سے تحقیقات کا آغاز کیا اور کچھ روز میں 50 ارب ڈالر واپس ریورس کردئیے گئے۔
جیمز نے کہا کہ اگر مجھے رقم استعمال کرنے کی اجازت ملتی تو میں اسے لوگوں کی امداد کےلیے خرچ کرتا اور بچوں کا ایک اسپتال بھی بنواتا۔
واضح رہے کہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی ایسی رقم جو آپ کی نہ ہو خرچ کرنے پر کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ اسی طرح 2019 میں روتھ بلون نامی خاتون کے اکاؤنٹ میں بھی 37 ملین ڈالرز کی رقم منتقل ہوئی تھی، جو کچھ دیر بعد ریورس ہوگئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روتھ نے دفتری امور سے فراغ ہونے کے بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو حیران رہ گئیں کہ ان کے اکاؤنٹ مین تیں انجان اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کی رقم منتقل کی گئی ہے۔
روتھ نے اپنے شوہر سے سارا ماجرا بتایا تو انہوں نے بینک کو مطلع کرنے کا مشورہ دیا، جس پر روتھ نے بینک انتظامیہ کو اطلاع دی اور رقم واپس منتقل ہوگئی۔
The post امریکی جوڑے پر قسمت مہربان! اکاؤنٹ میں اچانک 50 ارب ڈالرز منتقل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3w2nsja
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box