کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ حسن علی کے ساتھ واقعے پر استعفیٰ دینا ہوتا تو 4، 5 ماہ پہلے ہی دے دیتا، میرے استعفے سے حسن علی کے واقعے کی تال میل نہیں ملتی، ان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن معاملہ حل ہوگیا تھا۔
یونس خان نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ حسن علی پشیمان ہیں تو میں خود ان کے پاس گیا۔
سابق کپتان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کیمپ تھا پی سی بی نے ببل سیکیور سے متعلق نہیں بتایا تھا، سب کو بتایا میری سرجری ہے پھر بھی میں کیمپ میں شامل ہوا، تین جون کو پی سی کی کال آئی کہ آپ کی فلائٹ بک کرلی گئی ہے۔
یونس خان نے بتایا کہ 22 جون کو ڈاکٹر کی کال آئی کہ آپ نے ببل سیکیور جوائن نہیں کیا، میں نے انہیں کہا میری سرجری ہے میں ببل سیکیور میں نہیں آسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ایک اور کال آئی میں ان کا نام ابھی نہیں بتا سکتا، میں نے انہیں بتایا کہ میری سرجری ہے میں جوائن نہیں کرسکتا، مجھے گہا گیا اگر آپ نہیں آئیں گے تو محمد حفیظ جیسی صورت حال ہوسکتی ہے، کال کرنے والے نے کہا جیسے حفیظ کے ساتھ کیا ویسے آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
یونس خان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں حفیظ نہیں یونس خان ہوں اور میری مجبوری ہے، میری ہی عزت نہیں کی جائے گی تو کھلاڑی کی کیا عزت ہوگی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ایم ڈی پی سی بی کو این ایچ پی سی کے کوچز سے متلق شکایت کی، وسیم خان کو کہا کہ جب ہم موجود ہیں تو باہر کے لوگ کیسے ٹپس دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تھا اور مجھے لاعلم رکھا جاتا تھا، آئندہ پی سی بی گیا تو ایک ایک چیز کنٹریکٹ پر لکھواؤں گا۔
میزبان وسیم بادامی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو پی سی بی سے کال کرنے والے ذاکر خان تھے؟ اس پر یونس خان نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اس کال کی وجہ سے دیا لیکن نام نہیں بتاؤں گا۔
The post استعفے کا معاملہ، یونس خان کے تہلکہ خیز انکشافات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jvrsGu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box