تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 1 June 2021

سعودی عرب : مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو جازان، عسیر، باحہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حائل ریجنوں میں متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسمیات کے مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کو مشرقی ریجن میں تیز ہوائیں چلیں گی جن سے مطلع گرد آلود ہوجائے گا۔ ممکن ہے کہ اس کا سلسلہ ریاض ریجن کے جنوبی علاقے تک پہنچ جائے۔

موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

The post سعودی عرب : مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uMxrZ7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو