اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ان کا کہنا ہے کہ آج سے ڈیوٹی پر واپس آرہا ہوں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ الحمداللہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں، کورونا وائرس سے جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، واضح طور پر ویکسین ہی کام کرتی ہے جو کورونا وائرس کیخلاف بہترین دفاع ہے۔
By the grace of Allah I have fully recovered. My latest two tests are negative. Going back to work today. The mild symptoms and quick recovery are without a doubt because of the vaccination . Clearly vaccines work and are the best defence against this horrible disease
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال مارچ میں ہی کرونا ویکسین لگوالی تھی۔
علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا، جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔
Got my covid vaccination done today at the poly clinic in Islamabad pic.twitter.com/46TwO8U4xg
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 18, 2021
اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔
The post وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vIvuOF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box