یو اے ای : متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقوں کے نجی اسکولوں نے نئے تعلیمی سال کی فیس کی ادائیگی کے لیے تین آپشن دیے ہیں۔ الامارات الیوم کے مطابق نجی اسکولوں نے والدین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ 3 آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ والدین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فیس قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔ نجی اسکولوں نے اس حوالےسے بینکوں سے معاہدے کیے ہیں۔
دوسرا آپشن یہ ہے کہ پوری فیس تعلیمی سال کے شروع میں یکمشت ادا کردی جائے۔ ایسا کرنے پر بارہ فیصد رعایت دی جائے گی۔ تیسرا آپشن میں بتایا گیا کہ والدین، سکول انتظامیہ سے رابطہ کریں اور طے کرلیں کہ وہ تعلیمی فیس چار قسطوں میں ادا کریں گے۔
اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں آپشن بچوں کے سرپرستوں کی سہولت کی خاطر دیے جارہے ہیں کیونکہ کورونا بحران کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تنخواہوں میں کمی اور ملازمت میں برطرفی جیسے مسائل سے سیکڑوں لوگ دوچار ہیں۔
نجی سکولوں کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ نیا فیصلہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران کے تجربے کی روشنی میں بھی کیا گیا ہے۔
بہت سارے والدین کورونا بحران کی وجہ سے فیس ادا نہیں کرسکے تھے۔ خاص طور پر وہ لوگ زیادہ مشکل سے دوچا رہوئے تھے جن کے ایک سے زیادہ بچے زیر تعلیم تھے۔
اسکولوں نے ان کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے فیس کی ادائیگی میں متعدد سہولتیں دی تھیں۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ بچے تعلیم جاری رکھ سکیں جبکہ اس سال تینوں آپشن جاری کرنے کا ایک اور مقصد بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ کئی نجی سکول اپنے طور پر والدین کو فیسوں کے سلسلے میں مختلف رعایتیں دے رہے ہیں تاکہ سکول مسائل سے دوچار نہ ہوں۔
The post یو اے ای : والدین اسکولوں کی فیس کیسے اور کب ادا کریں؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hgQ6I1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box