تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 9 June 2021

کراچی والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات کی مون سون کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

کراچی : ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے تاہم شہر کا اگلے چندروز تک موسم خوشگوار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کےلئےاچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہےگی ، اسی طرح پشاورمیں درجہ حرارت 48جبکہ اسلام آبادمیں 43 ڈگری رہا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہےگا، مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونےکاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، دن میں وقفے وقفےسے گردآلودہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ رات گئے بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

The post کراچی والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات کی مون سون کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Sqp9t1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو