تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 June 2021

سندھ حکومت نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا الگ ادارہ قائم کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے امن و امان کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا الگ ادارہ قائم کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے بم ڈسپول اسکواڈ کیڈر کو اسپیشل برانچ سے الگ کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد الگ ادارہ قائم کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد میں ادارہ کام کرے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ میں 252 آسامیاں ہوں گی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ادارے میں 17 گریڈ کے 4 ڈی ایس پی، 16 گریڈ کے 10 انسپکٹر ہوں گے، 14 گریڈ کے 27 سب انسپکٹرز، 9 گریڈ کے 37 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 7 گریڈ کے 52 ہیڈ کانسٹیبل اور 7 گریڈ کے 122 کانسٹیبل شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ پولیس میں ذہنی دباؤ میں رہنے والے افسران کی شناخت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے صوبے کے تمام ماتحت افسران کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ پولیس کی نوکری ذہنی دباؤوالاپیشہ ہے، مسلسل تناؤسےافسران کی دماغی اورجسمانی صحت پرمنفی اثرپڑتاہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ افسر کی کارکردگی اور شہریوں سے رابطہ بھی متاثر ہوتا ہے ،شدیدذہنی دباؤمیں آکرخودکشی کاانتہائی قدم اٹھانےکی مثالیں موجودہیں، افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی بہتربنانےکیلئے سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

The post سندھ حکومت نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا الگ ادارہ قائم کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yVgaR1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو