تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 June 2021

کویت : رشوت لینے کا الزام ثابت، غیر ملکی شخص کو عبرت ناک سزا مل گئی

کویت

کویت سٹی : لائسنس کی تجدید کے لئے شہری سے رشوت طلب کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ملزم کا تعلق بنگلادیش سے ہے، عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی عدالت نے جج صلاح الحوثی کی زیرصدارت ایک ماتحت عدالت کے ذریعہ جاری کردہ فیصلے کے مطابق ایک بنگلادیشی شہری کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

مقدمے کے مطابق بنگلہ دیشی تارکین وطن جس کا نام صدام حسین ہے اور احمدی محکمہ ٹریفک کا ملازم ہے پر الزام ہے کہ وہ گاڑی کے لائسنس کی تجدید کو مکمل کرنے کے لئے لوگوں سے 5 سے 10 دینار تک کا “ہدیہ” مانگتا تھا۔

دوسرے مدعا علیہ پر اس عمل کے لئے سہولت فراہم کرنے اور رشوت لینے اور جرم میں ثالث کا کردار ادا کرنے اور اس دعوے کے تحت ہدیہ طلب کرنے کا الزام تھا کہ وہ وزارت داخلہ کے لئے کام کرتا ہے۔

تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بنگلہ دیشی مشتبہ شخص نے گرفتاری سے قبل 30،000 ہزار دینار سے زیادہ رقم وصول کی تھی اور اس رقم میں سے تقریبا 15،000 دینار اپنے ملک منتقل کئے تھے۔

بنگلہ دیشی شہری کے وکیل فادل البصمان نے کہا کہ ان کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بدنیتی پر مبنی تھے اور ان کے پاس خاطرخواہ ثبوتوں کی کمی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ استغاثہ کے ذریعہ پیش کردہ ویڈیو کلپس آڈیو نہ ہونے کی وجہ سے یا اس کے مؤکل کی شبیہہ کی وجہ سے نتیجہ خیز نہیں ہیں۔

The post کویت : رشوت لینے کا الزام ثابت، غیر ملکی شخص کو عبرت ناک سزا مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g4D2ot
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو