تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 29 June 2021

لاہور: پولیس کانسٹیبل اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں قتل

لاہور میں سفاک بیٹوں نے کانسٹیبل باپ کو سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر 45 سالہ کانسٹیبل عبدالقیوم کو بیٹوں نے سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

پولیس نے کانسٹیبل عبدالقیوم کو قتل کرنے والے دونوں بیٹوں ملزم حمزہ اور اسد کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زوہیب نصر اللہ کے مطابق مقتول کانسٹیبل نے دو شادیاں کررکھی تھیں، ملزمان مقتول کی پہلی بیوی کے بیٹے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عبدالقیوم جوڈیشل ونگ پولیس لائنز میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

مزید پڑھیں: شوہر نے خلع کی درخواست دینے پر کانسٹیبل بیوی کو قتل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جڑانوالہ میں شوہر نے خلع مانگنے پر کانسٹیبل بیوی کو قتل کردیا تھا۔

ملزم نعیم شہزاد کی شادی جھمرہ روڈ ایمان سٹی کی رہائشی کانسٹیبل ثمینہ سے ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعد میاں میں جھگڑوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے تو ثمینہ نے شوہر سے علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دائر کی تھی۔

بیوی کی جانب سے خلع کی دائر درخواست پر شوہر کو غصہ تھا، جس کے باعث ملزم نے کانسٹیبل ثمینہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

The post لاہور: پولیس کانسٹیبل اپنے ہی بیٹوں کے ہاتھوں قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3duhwJc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو