واشنگٹن : امریکی سائنس دانوں نے کرونا وائرس کا پتہ لگانے والا فیس ماسک تیار کرنے کا حیران کن دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا دنیا سے خاتمہ تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کیوں کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی مستقبل میں کرونا کے موسمی بیماری میں تبدیل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
سن 2019 سے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے بچنے کےلیے دنیا بھر میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ ایسا مہلک ترین وائرس ہے جس کا پتہ کئی روز بعد کرونا ٹیسٹ کے ذریعے چلتا ہے لیکن اب امریکی سائنس دانوں نے وائرس کا پتہ لگانے والا انوکھا فیس ماسک بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔
یہ ماسک ہاورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے تیار کیا ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ سانس میں وائرس ہونے کی صورت میں ماسک پر لکھا ہوا آجائے گا اور یہ عمل صرف 90 منٹ کے اندر اندر مکمل ہوگا یعنی ماسک ڈیڑھ گھنٹے میں وائرس کا پتہ لگالے گا۔
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی لیب کوٹس میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک تیار
خیال رہے کہ گزشتہ برس مہلک وبا سے بچنے کےلیے امریکی ریپر ولیم ویڈمس المعروف ولیم آئی ایم نے امریکی کمپنی ہنی ویل اور ہولی وڈ سائنس فکشن کرداروں اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر جوز فرنانڈز کے ساتھ مل کر ایک منفرد فیس ماسک متعارف کرایا تھا۔
اس سپر ماسک کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تین پنکھے اور ایسے ڈیجیٹل فلٹرز نصب ہیں جو ہوا کو سانس کے لیے صاف بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔
The post کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qwCYmk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box