تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 25 June 2021

‏’سعودی عرب میں پاکستان ٹیم کے آزمائشی میچ کی تجویز‘‏

سعودی وزارت کھیل کی جانب سے مملکت میں کرکٹ متعارف کرانےکی تقریب ہوئی جس میں ‏شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سعودیہ میں آزمائشی میچ کیلئے پروپوزل دیں ‏گے۔

تقریب سے خطاب میں چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ ‏سعودی عرب میں کرکٹ کاروشن مستقبل دیکھاجاسکتاہے 6ماہ سےکرکٹ کوفروغ دینے کیلئے ‏خصوصی کاوش کی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے ساڑھے 7 ہزار کے قریب کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 60فیصد ‏افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ سعودیہ میں کرکٹ کےروشن مستقبل کی وجہ پاکستانی کھلاڑی ‏ہیں، سعودی کرکٹ فیڈریشن کیساتھ ملکرکام کریں گے پاکستان ٹیم کےسعودیہ میں آزمائشی میچ ‏کیلئے پروپوزل دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پروپوزل جلد بھیجیں گے کرکٹ اسٹیڈیم سےمتعلق پوراایک ‏سسٹم بنایا جائے گا۔

The post ‏’سعودی عرب میں پاکستان ٹیم کے آزمائشی میچ کی تجویز‘‏ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zY6ntY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو