یو اے ای : دبئی میں تین روزہ “بگ سیل” جمعرات سے شروع ہو رہی ہے۔ ریاست کے شاپنگ سینٹرز میں صارفین نوے فیصد تک رعایتی نرخوں پر پسندیدہ اشیاء حاصل کرسکیں گے۔
یو اے ای کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں موسم گرما کی آمد پر تجارتی اور تفریحی مراکز پر صارفین کو خصوصی پیشکش اور آفرز جاری کی جاتی ہیں، یہ کاروباری افراد کیلئے مصروف ترین سیزن مانا جاتا ہے۔
تین روز کے دوران دبئی کے بازاروں میں زبردست گہما گہمی ہوگی۔ اس دوران ریٹیل سیکٹر کو فائدہ ہوگا، دبئی کے باشندوں کے علاوہ سیاحت کے لیے آنے والے بھی بگ سیل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر سماجی فاصلے اور حفاظتی ماسک کی پابندی سب پرلازمی ہوگی۔
دبئی کے تجارتی مراکز اور بین الاقوامی ٹریڈ مارک والے سینٹرز ایک طرف تو رعایتی قیمت پر سامان فروخت کریں گے اور دوسری جانب تفریحاتی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو بھی سہولتیں دیں گے۔
تجارتی مراکز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے 27 سے 29 مئی کے دوران 72 گھنٹے کے لیے فیملی کے تمام افراد کے حوالے سے اچھی پیشکشیں دی تھیں۔
The post دبئی میں بگ سیل : خریداروں کیلئے حیرت انگیز رعایت کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34DIj11
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box