متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں تعلیمی اداروں، مالز اور عوامی مقامات میں داخلے کے لیے نئی شرائط کا اعلان کر دیا گیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق ابوظہبی نے ویکسینیشن عمل کے اہداف کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے شہریوں کی آمدورفت کو مشروط کر دیا ہے۔
حکام نے 20اگست سے عوامی سہولیات کو ویکسینیشن سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف انہی لوگوں کو عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت ہو گی جو ویکسینیشن کروا چکے ہیں۔
وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کے شاپنگ مالز، اسکولوں، جم، کھیلوں اور عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایسے افراد ہجوم والے مقامات پر داخلے کے اہل نہیں ہوں گے البتہ کم رش والی جگہوں پر انہیں جانے کی اجازت ہوگی۔
جو افراد ویکسینیشن نہیں کروائیں گے انہیں 20 اگست سے پارکس، میوزیم، ریزورٹس، شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس تک رسائی نہیں ہو گی۔
عام شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور ویزہ ہولڈرز کے بعد ابوظہبی میں موجود سیاحوں کو بھی کورونا ویکسین بالکل مفت لگائی جارہی ہے۔
وہ سیاح جو ریاست میں موجود ہیں یا پھر وہ آئندہ دنوں میں پہنچیں گے وہ مفت ویکسینیشن کے لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔
The post ابوظہبی میں شہریوں کیلیے نئی شرائط کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qALXTF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box