دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار چوبیس سے دوہزار اکتیس تک ہونے والے ایونٹس کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آئی سی سی بورڈ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں دو ہزار چوبیس سے دوہزار اکتیس تک کے کلینڈر کا اعلان کیا گیا، آئی سی سی نے ایسوسی ایٹ ٹیموں کے اعتراض پر پچاس اوورز کے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد دس سے بڑھاکر چودہ کردی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر آئی سی سی کے کیلنڈر میں شامل کردیا گیا ہے، آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوہزار پچیس اور دوہزار انتیس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جس میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی کے مطابق آئندہ چار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب 20 ٹیمیں شرکت کرینگی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے،5 ٹیموں پر مشتمل چار گروپ تشکیل دیئے جائیں گے،تمام گروپس میں پہلی دو ٹیموں کے درمیان سپر 8 راؤنڈ کھیلا جائیگا۔
آئی سی سی بورڈ نے اگلے دورانیے کے تمام مینز، ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کی میزبانی کیلیے کارروائی کی بھی منظوری دے دی، مینز ایونٹس کے میزبانوں کی سلیکشن کا عمل رواں ماہ شروع ہوگا، حتمی میزبانوں کا فیصلہ ستمبر میں سنایا جائے گا۔
https://twitter.com/ICC/status/1399753251701002245?s=20
The post چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vENeuq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box