
راولاکوٹ: ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی تلاش کیلئے دریائےجہلم میں دوبارہ آپریشن کا آغاز کردیا ، سردارصغیر کی گاڑی گزشتہ روز دریا میں گرگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی تلاش کیلئے دوسرے روز دریائےجہلم میں آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ،ریسکیو آپریشن میں پاکستان نیوی سمیت دیگرادارے بھی شریک ہیں۔
گزشتہ روز آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی گاڑی دریامیں گرگئی تھی ، حادثے کے وقت گاڑی میں سردارصغیرسمیت3افرادسوارتھے۔
ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا تھا کہ ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔
The post ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی تلاش کیلئے دریائےجہلم میں دوبارہ آپریشن کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3znKST6
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box