تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 11 June 2021

ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ 42.5 بلین روپے رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ رکھا گیا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے 42.5 بلین مختص کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے زیادہ سے زیادہ 18 بلین ڈالر اعلیٰ تعلیم پر خرچ کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے لیے کل 124 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ گزشتہ روز 11 جون کو پیش کیا گیا جس میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

The post ملکی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35eaeos
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو