تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 July 2021

ایل اے 16 باغ 3 کی نشست بھی پی ٹی آئی نے جیت لی

ظفر آباد: ایل اے 16 باغ 3 کی نشست پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی۔

آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 16باغ 3 کے چار پولنگ  اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ ہوئی۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا۔چاروں پولنگ  اسٹیشنوں پر گنتی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر 665 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 538 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے تمام167 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 23 ہزار 165ووٹ لے کر آگے رہے۔

پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان نے 22 ہزار 848 ووٹ حاصل کیے، یوں تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان کو 317 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

 

The post ایل اے 16 باغ 3 کی نشست بھی پی ٹی آئی نے جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2207434/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو