منامہ : بحرینی حکومت نے تیونس، میکسیکو اور ملائیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر ریاست میں داخلے کی پابندی عائد کردی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتے کے روز فضائی پابندیوں سے متعلق نوٹم جاری کیا اور نوٹم کے مطابق 16 ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندی والے ممالک کی جاری کردہ نئی فہرست میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن، انڈونیشیا، ملائیشیا شامل ہیں جب کہ انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔
بحرینی محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ اس سے قبل جو ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں انڈیا، پاکستان شامل ہیں وہ بھی نئی فہرست کے ساتھ موثر ہوگی۔
مذکورہ ممالک سے صرف بحرین کے رہائشی اور جی سی سی کی شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
The post بحرین نے 16 ممالک پر پابندی عائد کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wN8Tk5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box