کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا امیر مگر بدنصیب شہر ہے کیونکہ یہاں ہر سال غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، کراچی کی داد رسی پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
خدمت خلق اسپتال میں ڈینٹل او پی ڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ گزشتہ گیارہ سالوں میں جو ہوا وہ پاکستان کی بقا کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے نکاسی آب کا ٹیکس وزیر اعلیٰ لے رہے ہیں، پی پی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم سے مانگ رہے ہیں اور اُن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کی داد رسی کی۔
مزید پڑھیں: جلد صوبہ بنے گا، خالد مقبول نے بڑا اعلان کردیا
خالد مقبول کا کہنا تھاکہ جعلی شناختی کارڈز والی خبر اس سال کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، ایم کیو ایم کی شکل میں کراچی اور ملک کے وارث موجود ہیں، شہر کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔
ایم کیو ایم کے کنونیئر کا کہنا تھا کہ ’اس شہر کے ٹیکس سے ملک کا پہیہ چلتا ہے، کراچی کو لوٹنے والوں کی اننگ مکمل ہوچکی ہے، جو کچھ اس شہر کو مل رہا ہے وفاق سے وہ پانچ فیصد بھی نہیں ہے‘۔
The post کراچی کی داد رسی پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، خالد مقبول صدیقی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i5skiH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box