لاہور میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ وسن پورہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر دو بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں 55 سالہ سمیرا، 35 سالہ رضوان، 30 سالہ مہوش، 18 سالہ رابعہ، 8 سالہ ابراہیم اور مناہل شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: لاہور، کوٹ لکھپت میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ملبے سے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
The post لاہور: گھر کی چھت گرنے سے 2 بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BbIdwO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box