پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معذور بچی سے زیادتی کیس کی ناقص تفتیش پر ڈی پی او نے نوٹس لے کر افسر کو معطل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں متاثرہ فیملی سے تفتیشی افسر نے رشوت طلب کی تھی۔
اہل خانہ کی جانب سے رشوت نہ دینے پر تفتیشی افسر نے ناقص رپورٹ بنائی اور ملزم کو ریلیف دلوانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ: ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو
اے آر وائی نیوز جب متاثرہ خاندان کی آواز بنا تو ڈی پی او نے ناقص تفتیش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کیا اور ڈی ایس پی کی سربراہی میں تفتیشی کمیٹی قائم کی، جو تمام معاملات کو خود دیکھی گی اور ڈی پی او کو رپورٹ کرے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
The post اوکاڑہ، معذور بچی سے زیادتی کیس کی ناقص تفتیش، ڈی پی او کا نوٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xKAzqP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box