پاکپتن: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں مضر صحت پراٹھے کھانے سے ماں اور 4 بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پاکپتن کے گاؤں 143 ای بی میں ماں اور 4 بچوں کو گھی میں زہریلی گولیاں ملا کر قتل کیا گیا، گھر میں زہر جاں بحق بچوں کے کزنوں نے بچوں کے والد کی ڈانٹ سے تنگ آکر ملایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے کزن حمزہ اور عظیم نے بچوں کے والد کی ڈانٹ سے تنگ آکر گھی میں زہریلی گولیاں ملائیں۔
پولیس کے مطابق گھی سے بنائے گئے پراٹھے کھانے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس نے دوران تفتیش دونوں ملزمان کو حراست میں لیا تو ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکپتن میں زہریلے پراٹھے کھانے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔
The post مضر صحت پراٹھے کھانے سے ماں اور 4 بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36yTsky
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box