تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 12 July 2021

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری!

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ممالک کےلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی سہولت کےلیے بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔

سی اے اے نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی کیٹیگری ممالک سےصرف پاکستانی شہریت والوں کوآنےکی اجازت ہوگی لیکن پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

سی اے اے حکام نے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی کیٹیگری سی میں بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں۔

The post سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i1iC0B
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو