تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 11 July 2021

مس انڈیا کی والدہ نے خود کو پھانسی لگالی

نئی دہلی : مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے والی ریا ریکوار کی والدہ نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیس کے ضلع باندہ کی رہائشی اور مس انڈیا کا تاج اپنے سر پر سجانے والی ریا ریکوار نے الزام لگایا ہے کہ ان کی ماں نے پولیس کی جانب سے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی وجہ سے خود کو پھندا لگایا۔

ریا ریکوار کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی دو روز سے لاپتہ تھا جس کی ایف آئی آر درج کروانے ان کی والدہ دوسری بھائی کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئیں جہاں پولیس والوں نے انہیں دن بھر بٹھا کر ذہنی طور پر ہراساں کیا اور جب شام کو والدہ گھر پہنچیں تو کمرے میں خود کو پھندا لگا لیا۔

مس انڈیا نے بتایا کہ ہم نے والدہ کو پھندا لگا دیکھ کر فوری طور پر پھانسی سے اتارا اور اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے والدہ کو مردہ قرار دیا۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اہل خانہ نے والدہ پر ہراسانی کا الزام لگاکر اسپتال میں شدید ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد پولیس کمشنر آر کے سنگھ نے اسپتال پہنچ کر اہل خانہ کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور انہیں گھر بھیجا۔

The post مس انڈیا کی والدہ نے خود کو پھانسی لگالی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3e56ESk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو