تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

میسی کس کلب سے کھیلیں گے؟ معاہدہ ہو گیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لائنل میسی نے دو ہزار چھبیس تک بارسلونا میں ہی رہنے کا فیصلہ کر لیا۔

چونتیس سالہ اسٹار آئندہ پانچ برس گزشتہ معاہدے کی نسبت آدھے معاوضے پر بارسلونا کلب کی ‏نمائندگی کریں۔ میسی کلب سے سالانہ ایک سو تئیس ملین پاؤنڈز معاوضہ وصول کرتے تھے تاہم اب وہ نصف ‏معاوضہ لیں گے۔

لائنل میسی بارسلونا کیلئے ریکارڈ چھ سو باہتر گولز اسکور کرچکے ہیں اور وہ تیس جون کو ‏کنٹریکٹ کی معیاد ختم ہونے پر فری ایجنٹ بن گئے تھے۔

گزشتہ سال دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو نہ چھوڑنے ‏کا اعلان کیا تھا تاہم کلب کا کہنا تھا ‏کہ معاہدہ ختم کرنے کے لیے میسی کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے، لہٰذا ‏اب میسی کو ایک خطیر رقم کلب کو ادا کرنی ہوگی۔

میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی ‏تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف ‏مظاہرے کیے تھے۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور ‏وہ اس کے ساتھ مسلسل 16 سال سے منسلک ہیں۔

لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران ‏انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی اور بھی مل چکا ہے۔

The post میسی کس کلب سے کھیلیں گے؟ معاہدہ ہو گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3idUvMc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو