تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

متحدہ عرب امارات، عید الاضحیٰ کے دنوں‌ میں‌ گاڑی مالکان کو یہ سہولت مفت حاصل ہوگی

متحدہ عرب امارات کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران عوام کے لیے پارکنگ بالکل مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو خوش خبری سنائی کہ وہ 19 جولائی سے 22 جولائی تک اپنی گاڑیاں عوامی مقامات پر بالکل مفت پارک کرسکتے ہیں۔

آر ٹی اے کے مطابق دو منزلہ پارکنگ ٹرمینل میں پارکنگ کی مفت سہولت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک چار روزہ عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں‌ عیدالاضحیٰ‌ کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں 23 اور 24 جولائی بروز جمعے اور ہفتے کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے مختلف نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے، یوں مقامی عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 چھٹیاں گھروں میں گزاریں گے۔

دوسری جانب شارجہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے 3 روز عوام کے لیے مفت پارکنگ کی سہولت کا اعلان کردیا۔

The post متحدہ عرب امارات، عید الاضحیٰ کے دنوں‌ میں‌ گاڑی مالکان کو یہ سہولت مفت حاصل ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36yyx0X
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو