کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے شادی ہالز ، سینیما گھر اور تھیٹر ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شادی ہالز سینیماگھر، تھیٹر کھولنے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق تمام تقاریب میں ایس او پیز کے ساتھ شرکت کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریب اور اس میں 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈورشادی کی تقریب میں 200 افراد شرکت کرسکتے ہیں‘۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شادی کی تقاریب میں وہ شہری شرکت کرسکیں گے جنہوں نے کرونا ویکسین لگوائی ہوگی جبکہ شادی ہال مالکان پر لازم ہوگا کہ وہ ملازمین کی ویکسی نیشن کروائیں، ہال کا عملہ مہمانوں کو کرونا ویکسین سرٹیفیکٹ دیکھنے کے بعد داخلے کی اجازت دے گا۔
سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ اور بیکرز رات 12 بجےتک کاروبار کھول سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ، سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سینیما گھر اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھولے جاسکتے ہیں، جہاں ویکسین سرٹیفیکٹ رکھنے والے شہری ہی جاسکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’کلچر نائٹس،میوزیکل کنسرٹ، واٹرپارک،کبڈی ٹورنامنٹس ، کسی بھی قسم کی نمائش کے انعقاد پر پابندی برقرار ہے۔
دوسری جانب شادی ہالز ایسوسی ایشن، سینیما گھروں کے مالکان اور تھیٹر سے وابستہ افراد نے اجازت دینے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ایس او پیز ، گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔
The post سندھ حکومت کا شادی ہالز، سینیما اور تھیٹر کھولنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dF3moJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box