تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 31 July 2021

آپ کا وزیر اعظم ایک بار پھر آپ کے ساتھ

اسلام آباد : آپ کا وزیراعظم ایک بارپھر آپ کے ساتھ، وزیراعظم آج تیسرے ٹیلی فونک رابطہ سیشن میں شریک ہونگے اور عوام کےسوالوں کےجواب بھی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج سہہ پہر تین ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری سے وزیراعظم عمران خان “آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

عوام سے وزیراعظم کی یہ گفتگو ٹیلی فون، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

The post آپ کا وزیر اعظم ایک بار پھر آپ کے ساتھ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fi6zv8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو