تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 31 July 2021

کرونا کی چوتھی لہر کے وار خطرناک، مزید 62 افراد چل بسے

اسلام آباد: عید الاضحٰی پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے اثرات نمایاں ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار چھبیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 659 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے۔

The post کرونا کی چوتھی لہر کے وار خطرناک، مزید 62 افراد چل بسے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lhY6fB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو