تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 1 July 2021

فاسٹ فوڈ کا شوقین لٹنے کے دوران بھی ’چکن ونگز‘ کھاتا رہا (ویڈیو وائرل)

فاسٹ فوڈ کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن اگر کسی ریسٹورنٹ میں ڈاکو آجائے تو یقیناً فاسٹ فوڈ کھانا چھوڑ کر سب کو اپنی جان کی فکر ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ڈاکو ایک ریسٹورنٹ میں داخل ہوتا ہے اور سب سے موبائل فون اور دیگر اشیا طلب کرتا ہے اس دوران بھی وہ شخص چکن ونگز کھانے میں مگن رہتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنا ڈاکو جب مذکورہ شخص کے پاس پہنچتا ہے تو وہ اپنا موبائل فون اسے نکال کر دے دیتا ہے اور ایک ہاتھ سے چکن ونگز کھاتا رہتا ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے لگا کہ یہ اس کا آخری چکن ونگز ہوسکتا ہے۔‘

ایک اور صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’لوگوں نے اس سے کیا امید رکھی تھی کیا وہ اسے پھینک دے گا۔‘

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے چکن ونگز کے معیار پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چکن ونگز اچھے ہوں گے یہاں کا ذائقہ چکھنا اب ضروری ہوگیا ہے۔

The post فاسٹ فوڈ کا شوقین لٹنے کے دوران بھی ’چکن ونگز‘ کھاتا رہا (ویڈیو وائرل) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/366KhHY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو