اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئے گی پاکستان نے جو مؤقف اپنایا اب اس پر کھڑا رہے گا، دنیا بھی بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد عمران خان کہتے تھے افغانستان میں امن چاہیے کیوں کہ افغانستان میں امن ہوگا تو اس سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔
مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی وہی ہےجو کل وزیراعظم عمران خان نے بیان کی، افغان اپنے ملک سے متعلق جو بھی فیصلہ کرینگے پاکستان ان کیساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔
امریکا کو اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ دنیابھی آج بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے، پاکستان واضح کہہ چکا پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوسکتی، پاکستان نے جو مؤقف اپنایا اب اس پر کھڑا رہے گا۔
وزیرمواصلات نے کہا کہ ہم امن میں تو اتحادی بن سکتے ہیں لیکن جنگ میں نہیں بنیں گے، پاکستان اب کبھی بھی کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب پاکستان نے آگے بڑھنا ہے، ماضی میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
امریکی جانب سے کہا جاتا تھا کہ ہم آپ کو امداد دے رہے ہیں، مراد سعید نے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلے 70 ہزار اپنوں کی قربانیاں دی ہیں اور جو قربانیاں دیں امریکا اس پر کیسے وضاحت دے گا۔
The post امریکا نے امداد کا طعنہ دیا، مگر پاکستانیوں کی قربانیوں پر کیسے وضاحت دے گا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UkSOEn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box