واشنگٹن: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جارہا ہے، امریکا سے پردے کے پیچھے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہورہا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرقومی سلامتی معیدیوسف کا کہنا تھا کہ ’امریکی ہم منصب اور دیگر عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، افغانستان میں امریکا کی قیادت کےکردار کےخواہش مند ہیں کیونکہ افغانستان کے امن کا واحد راستہ سیاسی مفاہمت ہے‘۔
معید یوسف نے کہا کہ ’امریکا سے پردے کے پیچھےکوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہو رہا، ماضی میں امریکا سے خفیہ معاہدے ہوتے رہے ہیں، پاکستان امریکا کو کوئی اڈے نہیں دے رہا‘۔
مزید پڑھیں: مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف اہم دورے پر امریکا روانہ
اُن کا کہنا تھا کہ ’ امریکا اور پاکستان مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی اعلیٰ امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں‘۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ ’افغان امن عمل کیلئے ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ ماضی میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور مشرقی پڑوسی اس وقت بھی ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے‘۔
The post افغان امن عمل کے لیے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا جارہا ہے، معید یوسف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j3nRgO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box