تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 31 July 2021

مشتاق احمد نے عمران خان سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان لڑکوں کو کبھی اپنا بیگ بھی اٹھانے نہیں دیتے تھے، وہ کہتے تھے کہ بیگ اٹھا کر نہیں پرفارم کرکے کھیلو گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’میں وسیم اکرم، وقار یونس، عاقب جاوید، عمران خان ہم سب ایک ٹیبل پر بیٹھے ہوئے پیزا کھا رہے تھے، پیزا عمران بھائی نے منگوایا تھا ہم سب نے پیزا کھایا۔

اس کے بعد عمران خان نے ویٹر سے کہا کہ بل لے آؤ، ویٹر بل لے کر آیا تو وہ 70 سے 75 ڈالر کا تھا، عمران خان نے 17 ڈالر رکھے اور کہا کہ یہ میرا حصہ ہے باقی تم لوگ اپنا اپنا حصہ ڈال کر آجانا۔

مشتاق احمد نے ایک اور دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اور عاقب جاوید جارہے تھے ایک گورا ہمارے پاس آیا اس وقت انٹرنیٹ نیا نیا آیا تھا اور ہماری انگلش اتنی اچھی نہیں تھی، مجھے اس نے کہا کہ آپ نیٹ استعمال کرتے ہیں، اس کا پاس ورڈ کیا ہے۔

میں نے اس کہا کہ میں صبح 10 بجے نیٹ پریکٹس کرتا ہوں، مشتاق احمد نے بتایا کہ بعد میں وہ ہنسنے لگ گیا اور اس نے کہا کہ نہیں نہیں میں ای میل کے لیے انٹرنیٹ کا پوچھ رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی، ویسٹ انڈیز کے ساتھ بطور کوچ کام کیا وہاں بھی میچ فکسنگ کا الزام نہ لگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد نے پی سی بی سے جسٹس قیوم رپورٹ ختم کرنےکا مطالبہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں صرف قیاس آرائیوں پرکھلاڑیوں کو قصور وار قراردیا گیا، پی سی بی رپورٹ ختم کردینی چاہیے۔

The post مشتاق احمد نے عمران خان سے متعلق دلچسپ واقعہ سنا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zQGgnG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو