تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 13 July 2021

سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پچاس فیصد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے ہوائی جہاز میں بیٹھنے کی صلاحیت 80 فیصد ہوگی، بڑے ہوائی جہاز میں بیٹھنے کی صلاحیت 90 فیصد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز اور اداروں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسافروں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی پروازوں سے متعلق پاکستان کا اہم اعلان

غیرملکی ایئرلائنز 16 جولائی سے 50 فیصد پروازیں آپریٹ کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے تناظر میں این سی او سی کی ہدایات پر پروازیں محدود کی گئی تھیں اور غیرملکی ایئرلائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد تک محدود کیا گیا تھا۔

محدود فضائی آپریشن کے باعث پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر این سی او سی نے سفارشات پر کابینہ نے آج منظوری دی، فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔

The post سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r6ZMcw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو