واشنگٹن : برطانوی فوجی پیراٹروپنگ کی تربیتی پرواز کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث 15 ہزار فٹ کی بلندی سے ایک گھر کی چھت پر جاگرا۔
اس دور میں بین الممالک فوجی مشقیں تقریباً سب ہی ممالک کے درمیان جاری ہیں، انہیں بین الممالک فوجی مشقوں کے دوران ایک برطانوی فوجی امریکا میں تربیت حاصل کرنے کرتے ہوئے موت کو چکما دے دیا۔
برطانوی فوجی ایک پیراٹروپنگ کی تربیت حاصل کررہا تھا اور اسی سلسلے میں اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کئی ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے جہاز سے چھلانگ لگائی لیکن بدقسمتی سے برطانوی فوجی کا پیراشوٹ مقررہ حد پر کھلا ہی نہیں۔
فوجی تیزی سے زمین کی طرف گرنے لگا کہ چھت سے ٹکرانے سے کچھ دیر قبل برطانوی فوجی کا پیرا شوٹ کھل گیا جس کی بدولت فوجی موت کو چکما دینے میں کامیاب رہا اور ایک مکان کی چھت سے ٹکرا کر گھر کے اندر جاگرا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثے کے نتیجے میں برطانوی فوجی کو اندرونی زخم آئے تاہم اسے کوئی گہرا زخم نہیں لگا نہ ہوئی کوئی ہڈی ٹوٹی۔
متعلقہ حکام نے پیراشوٹ کے وقت پر نہ کھلنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، امریکی حکام نے کہا کہ گروپ کے دیگر اہلکاروں باحفاظت اپنی منزل پر پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کیا۔
The post ہزاروں فٹ بلندی سے گرنے والا فوجی اہلکار معجزاتی طور پر بچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2T6kDA6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box