اسلام آباد: امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان امن مذاکرات کے لیے افغان رہنماؤں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں 17 سے 19 جولائی کے دوران افغان رہنماؤں کی کانفرنس کا امکان ہے، متعدد افغان رہنماؤں نے پہلے ہی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کردی۔
امریکی جریدے کے مطابق افغان صدر کے مندوب عمر داؤدزئی، سابق وزیر خزانہ عمر زاخیل وال کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں سابق افغان صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، حاجی محمد محقق کو مدعو کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں گلبدین حکمت یار، احمد ولی مسعود کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پاکستان امن عمل کو تیز کرنے کے لیے نامور افغان رہنماؤں کی میزبانی کرے گا۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری ہے، افغان طالبان کی پیش قدمی دیکھتے ہوئے پاکستان نے یہ سفارتی اقدام اٹھایا۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد غیریقینی صورت حال ہے، پاکستان نے غیریقینی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی انخلا کے بعد افغان سرزمین پڑوسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کا خدشہ ہے، امریکا کا امن عمل میں کردار سست روی کا شکار تھا جس پر پاکستان نے یہ قدم اٹھایا۔
The post ’پاکستان امن مذاکرات کے لیے افغان رہنماؤں کی کانفرنس کی میزبانی کریگا‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yZ27Ju
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box