تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 July 2021

حملہ کیس، عمر اکمل کا جوڈیشل مجسٹریٹ پر سنگین الزام

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے حملہ کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ پر عدم اعتماد کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمر اکمل نے سیشن جج کے پاس درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے حملہ کیس کو دوسرے جج کے پاس منتقل کرنے کی استدعا کی۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ’جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور انہیں ریلیف فراہم کیا‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملزموں کی طرف داری کر کے مدعی فریق کے خلاف سخت رویہ اختیار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمر اکمل پر مبینہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

عمر اکمل نے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ’آئین ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا حق دیتا ہے اور کسی کو بھی اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا‘۔

انہوں نے معزز جج سے استدعا کی کہ وہ حملہ کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم جاری کریں۔

واضح رہے کہ دس جولائی کو عمر اکمل کے گھر کے باہر تین نوجوانوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔ پولیس نے سابق وکٹ کیپر کی شکایت پر دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک برطانوی شہری بھی تھا۔ پولیس نے عمر اکمل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں ہنگامے اور بلوے کی دفعات شامل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرعمر اکمل پر حملہ اور جان سے مارنے کی کوشش ، برطانوی شہری سمیت کئی افراد گرفتار

عمر اکمل نے موقف اختیار کیا تھا کہ تین مسلح افراد نے انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، شیخ علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور گھر والوں پر تشدد بھی کیا۔

The post حملہ کیس، عمر اکمل کا جوڈیشل مجسٹریٹ پر سنگین الزام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yWENMf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو