شادی بیاہ کے موقع پر دلہن کی بہنیں اپنے بہنوئی کا پھولوں اور مٹھائی سے استقبال کرتی ہیں اور عروسی کی تقریب کی رونق اور بڑھانے کےلیے مٹھائی کھلانے میں ذرا تکلف کرتی ہیں لیکن بعض لڑکے ایسے ہوتے ہیں جو اپنی پھرتی سے سسرالیوں کو حیران کردیتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں ہونے والی شادی میں پیش آیا جہاں دلہن کی بہن اپنے نئے نویلے بہنوئی کو مٹھائی کھلانے کی رسم کررہی تھی اور اس دوران وہ مٹھائی کو بار بار پیچھے ہٹارہی تاکہ دلہا بھائی کو تھوڑا پریشان کرسکے۔
دلہا میاں سالی کی چالاکی کو فوری سمجھ گئے اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی مٹھائی سالی کے ہاتھ سے چھینی اور کھاگئے۔
سیلاب کے باوجود لڑکا دلہن لے جانے پر بضد، رخصتی کیسے ہوئی؟ دلچسپ ویڈیو
دلہا میاں کی پھرتی دیکھ کر اسٹیج پر موجود تمام رشتے دار ششدر رہ گئے اور پھر دلہا سمیت سب قہقہا لگاکر ہنسنے لگے۔
دلہا کی سالی کے ہاتھ سے مٹھائی چھینے اور کھانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔
The post دلہا نے سالی کے ہاتھ سے مٹھائی کیوں چرائی! دلچسپ ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TUpMfj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box