اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف نئی دفعات شامل کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اب تک 6 ملزمان گرفتار ہیں جن میں عثمان مرزا شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکی کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، بیان کے بعد مزید دفعات شامل کی جارہی ہیں، ملزمان عثمان مرزا کے تمام موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ کیس کے تمام محرکات کو حل کررہے ہیں، عثمان مرزا کے خلاف تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کیا ہے، موبائل فرانزک کے لیے بھیجے گئے ہیں جس سے ویڈیو کی تفصیل سامنے آئے گی۔
مزید پڑھیں: لڑکا لڑکی پر تشدد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے اہم انکشافات
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنےکے واقعے میں ملوث ملزم محب بنگش اور قیوم بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کے روبرو پیش کیاگیا تھا۔
ملزم محب بنگش کے منہ کو ڈھانپ کر عدالت لایاگیا، عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے ساتھ قیوم بٹ کو آج دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ملزم قیوم بٹ کی جانب سے وکیل فاروق سلہری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےگرفتار ملزم قیوم بٹ کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ گزشتہ روز پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزم محب بنگش کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
The post لڑکا لڑکی تشدد کیس، ڈی آئی جی آپریشنز کا اہم بیان آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i5DKCQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box