جیکب آباد: سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے نیب اور مقامی پولیس میں سخت تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے دو روز سے مقدمہ درج کرانے کی کوشش جاری تھی مگر جیکب آباد سول لائن پولیس نے نیب کی درخواست کو رد کرتے ہوئے سرکار کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کیا ہے۔
سرکاری مدعیت میں دائر مقدمے میں تین نامزد اور ڈھائی سو نامعلوم افراد کےخلاف پرچہ کاٹا گیاہے۔
تحقیقاتی افسر کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ تین روز تک نیب ٹیم کا انتظار کیا، متعدد بار فون بھی کیا مگر نیب ٹیم مقدمہ درج کرانے کے لئے نہیں پہنچی، مجبور ہوکر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب نیب ٹیم نے بتایا کہ ہماری درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، من گھڑت مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحفظ فراہم کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب سکھر نے سندھ پولیس کے عدم تعاون سے متعلق چیئرمین نیب کو آگاہ کیا کہ تشدد کا مقدمہ پولیس ہمارے مطابق درج نہیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے جانے والی نیب ٹیم پر حملہ ، غفلت برتنے پرایس ایچ او اعجاز کھوسو معطل
ادھر نیب نے مقدمہ درج کرانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے دو روز قبل ایس ایس پی نے اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کےلئےجانےوالی نیب ٹیم پرحملے کے وقت غفلت پرایس ایچ او اعجاز کھوسو کو معطل کرتے ہوئے محمد شریف مہر کو اضافی چارج دیا تھا۔
The post سکھر نیب ٹیم حملہ: مقدمے کے اندراج پر پولیس اور نیب آمنے سامنے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AkbrsB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box